Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمند کردئے۔ اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس کی وصولی تک منجمند رہیں گے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے نے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ہے۔ قومی ایئرلائن نے تقریباً ساڑھے 4 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی۔

 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاؤنٹس منجمند کئے گئے ہیں اور اس عمل سے اب تک 46 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement