Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت کا حسن اسکوائر کے اطراف فٹ پاتھ سے 30 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں حسن اسکوائر کے اطراف فٹ پاتھ پر لگے پتھاروں اور دیگر اسٹالز پر عدالت نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اور 30 روز میں تجاوزات ختم کرکے اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں حسن اسکوائر کے اطراف فٹ پاتھ پر قبضے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں سمیع اللہ سومرو ایڈوکیٹ نے بتایا کہ حسن اسکوائر کے اطراف مچھلی والوں نے اسٹال لگارہے ہیں۔

فٹ پاتھ اور سڑک پر قبضے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے قبضے ختم کرانے کا حکم دیا ہے جس پر عمل نہیں ہورہا۔

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ مہران خان پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ مہران خان سے استفسار کیا کہ علاقے کے ایس ایچ او کو نہیں معلوم کیا کس نے قبضہ کررکھا ہے اور اگر نہیں معلوم تھو پھر کس کو معلوم ہوگا ؟

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ مہران خان کو حکم دیا کہ 30 روز پر فٹ پاتھ سے قبضے خٹم کراکر راستوں کو شہریوں کیلئے بحال کیا جائے اور بتایا جائے کہ قبضہ کرنے والے کون لوگ ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement