Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 3 پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکو گرفتار

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں مبینہ 3 پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان شہر میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مکی شاہ مزار بھینس کالونی کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سواروں نے روکے جانے پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گی، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دوسرا مقابلہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب پیش آیا، یہاں سے تین افغان ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جس سے دو پستول اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ملزمان کے ساتھی نجیب اللہ اور صدام گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق تیسرا پولیس مقابلہ نرسری کٹ بابا موڑ کے قریب ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ساجد اور سراج پکڑے گئے، ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts