حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی میں ماہ رمضان میں مقررہ قیمتوں سے زیادہ فروخت اور گراں فروشی کے خلاف مہم جاری ہے جس سلسلے میں منگل کے روز 12 لاکھ 71 ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا۔
کمشنر آفس نے گزشہ 14 روز کی کارروائی کی تفصیل بھی جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ 14 روز میں 2 ہزار 320 گراں فروشوں پر ایک کروڑ 91 لاکھ 76 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔
سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر 14 روز میں 26 دکانیں سر بمہر کی گئیں۔ ضلع جنوبی میں 55 گراں فروشوں پر 5 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
شرقی ضلع میں 12 گراں فروشوں پر 1 لاکھ 88 ہزار روپے، غربی میں 11 گراں فروشوں پر 64 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔
ضلع وسطی میں 19 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 82 ہزار، ضلع ملیر میں 8 گراں فروشوں پر 77 ہزار روپے، ضلع کورنگی میں 11 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 60 ہزار کیماڑی میں 4 گراں فروشوں پر 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔