Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی جی سندھ کی صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید کیمروں کی تنصیب رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجا کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم ایس فور پروجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت وجملہ امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ شہر کے داخلی وخارجی مقامات پرجدید کیمروں کی تنصیب کا کام رواں ماہ تک مکمل کرلیا جائے اور اس ضمن میں ہر ممکن روابط اور معاونت کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے داخلی و خارجی مقامات پر خصوصی کیمروں کی تنصیب سے جرائم کے خلاف پولیس کارروائیوں کو مزید تقویت ملے گی اور شہروں میں داخل ہونے اور باہرجانے والی گاڑیوں کی شناخت کوممکن بنایا جا سکے گا۔

اجلاس کو ڈی آئی جی آئی ٹی نے دوران بریفنگ سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم ایس فورکے تحت اب تک کے امور کے بارے میں بتایاکہ سندھ کے 18 داخلی و خارجی مقامات پر جدید کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔ ایم نائن کے علاوہ کراچی کی 16 لوکیشنز پر کیمروں کی سہولت فعال ہے جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع کے منتخب کردہ مقامات پر بھی جدید کیمرے جلد ہی فعال کردیے جائیں گے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کمانڈاینڈکنٹرول سینٹرمیں قائم ایس فورمنصوبے کا دورہ بھی کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ، آر آرای سمیت اے آئی جیز آئی ٹی،آپریشنز،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او،اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا

Close Button
Advertisement