Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک ڈکیتی، ڈاکو 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے نجی بینک لوٹ لیا۔ ملزمان بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر لگ بھگ 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات نارتھ ناظم آباد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں واقع ایک نجی بینک میں ہوئی۔ 6 مسلح ملزمان نے واردات کے بعد فرار ہوتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق بینک لوٹنے والے ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللّٰہ چاچڑ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ بینک اور اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement