Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گیس بحران،سی این جی اسٹیشنز 17 ستمبر تک بند

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

شہر قائد  میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث 17 ستمبر تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ  14سے17 ستمبر تک سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی  جبکہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے ‏گی۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب چار دن بعد ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے
شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement