Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں قتل اور اغواء برائے تاوان کے 3 ملزمان کی اپیلیں منظور، عدالت کا رہا کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں قتل اور اغواء برائے تاوان کے الزام میں سزا یافتہ 3 ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں اغواء برائے تاوان اور قتل کے الزام میں سزاؤں کے خلاف 3 ملزمان کی اپیلوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ثاقب احمد، ریحان اور بابر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ کراچی کی ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو قتل اور اغواء کے جرم میں عمر قید و جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 23 دسمبر 2014ء کو کراچی کے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود سے ایک شہری کو اغوا کیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement