Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ بھر میں میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی۔ ڈبل سواری پر پابندی 11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کراچی کے ضلع ایسٹ میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری کی پابندی ہوگی،

ضلع سینٹرل میں 11، 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق ہوگا جب کہ کیماڑی، سٹی اور ساؤتھ میں 7، 8 ،11اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 8 ربیع الاول پر چپ تعزیے اور 12ربیع الاول کے جلوسوں کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، دادو، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بھی 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement