Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چینی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے مہنگے پیٹرول سے جان چھوٹ سکتی ہے۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔

جی یو زونگ نے کہا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے، یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہو گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement