Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پشاور میں ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل کے توسط سے شہری کی جانب سے ایس ڈی او کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرے مؤکل کا دریائے کابل پر ہوٹل ہے۔ ایس ڈی او دوستوں سمیت ہوٹل میں کھانا کھانے آتا تھا۔ پیسے مانگنے پر ایس ڈی او نے ہوٹل اور گھر سے غیر قانونی طور پر بجلی کاٹ دی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل مالک سے پیسے بٹورنے کے لیے اس کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی۔ بجلی بحالی اور ہوٹل بقایاجات وصول کرنے کے لیے کئی بار میرا موکل آیا، مگر آپ نے انکار کیا۔ ہوٹل مالک کے ساتھ آپ نے دھوکا کیا، غیر قانونی مقدمہ درج کیا۔

ایس ڈی او کو نوٹس میں کہا گیا کہ ایک لاکھ 35 ہزار بقایاجات کے ساتھ میرا موکل 50 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کرتا ہے۔ ہرجانہ اور بقایا جات ادا نہ کرنے کی صورت میں عدالت میں کیس دائر ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement