Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کی غزہ کے متاثرین کیلئے امداد، خیمے، کمبل، دواؤں سمیت متعدد سامان لے کر طیارہ مصر پہنچ گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد مصر پہنچ گئی۔

غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد مصر کے العریش انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  العریش ائیر پورٹ غزہ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 پاکستان سے 90 ٹن انسانی اور طبی امداد لےکر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے جہاں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی۔

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے روانہ کیے جانے والے امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر پہنچ چکی ہے جہاں رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد امدادی اشیاء غزہ میں داخل ہو سکیں گی۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement