Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نیوزی لینڈ نے رواں برس بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کین ولیم سن کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے سینیئر پلیئر ٹم ساوتھی چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، وہ ورلڈ کپ کیلئے کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

اعلان کے مطابق لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونووے اور گلین فلپس کے نام بھی شامل ہیں جو کہ پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جوکہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement