Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مجھے بدنام کیا جارہا ہے، آج پشاور جلسے میں سب کو باضابطہ جواب دوں گا، عمران خان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں بدنام کرنے والوں کو آج پشاور جلسے میں باضابطہ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہا انکی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سب پریشان ہیں۔

اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہےجس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement