Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاہور میں ریلی کے دوران ایک شخص نے حمزہ شہباز کو چپل دے ماری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما اور  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  پر  اپنے حلقہ این اے 118میں ریلی کے دوران ایک شخص نے چپل دے ماری۔

 حمزہ شہباز انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے حلقے کے دورے پر تھے اور اپنی گاڑی سے باہر نکل کر خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران وہاں موجود مجمعے میں ایک شخص نے حمزہ شہباز  پر چپل اچھال دی جو ان کے بازو پر لگی تاہم حمزہ شہباز نے معاملے کو نظر انداز کیا اور اپنی تقریر جاری رکھی۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے چپل مارنے والے شخص کو پکڑ کر اس پر تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق  مسلم لیگ ن  کے مقامی رہنماؤں نے چپل پھینکنے والے شخص کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور اس کی جان بچانے کیلئے اسے ایک مکان میں لے گئے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement