Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی کرکٹرز پیسے کی وجہ سے مغرور ہوگئے ہیں، کپل دیو

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے بھارتی کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے کھلاڑی مغرور ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ مطابق کپل دیو نے کہا ہے کہ لوگ زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے مغرور ہو جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سب کچھ پتہ ہے اور بھارتی کرکٹرز کا بھی یہی حال ہے۔

کپل دیو کا کہنا تھا کہ  سنیل گواسکر موجود ہیں، آپ ان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس میں تکبر کا کیا فائدہ؟ کپل دیو کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو کسی نہ کسی سے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، صرف تجربے کار انسان ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ پیسے آنے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز میں تکبر آ گیا ہے، وہ سمجھتے ہیں انہیں سب پتہ ہے۔ سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ بہت سے بھارتی کھلاڑیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement