Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سیاسی جماعتوں کو مخصوص بلدیاتی نشستوں کےلئے امیدوار نہ مل سکے، خواجہ سراوں کی 154 نشستوں پر صرف ایک فارم جمع

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص بلدیاتی نشستوں کےلیے امیدوار نہ ملنے کے برابر رہے، کراچی سے خواجہ سراؤں کی 152 نشستوں کےلیے صرف ایک فارم ہی جمع ہوا۔ جنگ نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ خواجہ سراؤں کی 151 نشستیں خالی رہ گئیں۔ نشستیں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کےلیے تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مخصوص نشستوں پر فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی۔ کونسلز میں خواتین کی 9 نشستوں میں سے 5 خالی رہ گئیں، صرف 4 پر فارم جمع ہوئے۔ یونین کونسلز اور یونین کمیٹی میں 425 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونے تھے۔ یونین کمیٹی میں 125 زائد نشستوں پر کسی امیدوار نے فارم جمع نہیں کروایا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی 2 نشستں خالی رہ گئیں، 3 پر فارم جمع ہوئے۔ لیبر کی 2 نشستوں پر فارم جمع اور 2 نشستوں پر کوئی فارم جمع نہیں ہوا۔ 3 اقلیتی نشستوں پر فارم جمع ہوئے اور 2 خالی رہ گئیں۔ خصوصی افراد کی 10 نشستوں میں سے 4 پر فارم جمع اور 6 خالی رہ گئیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement