Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئر کراچی کا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان

KMC decides to set up electric vehicle charging stations in the city
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کے ایم سی نے شہر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی) نے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے شہر بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کو شہر کے اہم علاقوں میں ای وی چارجنگ کی سہولیات کے قیام پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں شاہراہ فیصل، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ اور اسٹیڈیم روڈ پر چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ اس منصوبے کیلیے کے ایم سی اراضی مختص کرے گی اور فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے سہولیات کو تیار کرے گی۔

مزید پڑھیں:الیکٹرک وہیکل پالیسی، کراچی سمیت ملک بھر میں دو سال کے دوران 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک سرسبز اور بہتر شہری مستقبل کی تعمیر کے لیے کراچی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، یہ منصوبہ صرف چارجنگ پوائنٹس لگانے کے لیے نہیں ہے بلکہ شہریوں کو روایتی ایندھن پر مبنی ٹرانسپورٹ سے صاف اور پائیدار متبادل کی طرف منتقل کرنے کے قابل بنانے کے بارے میں ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کراچی میں پائیدار نقل و حرکت اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار شہری انفراسٹرکچر متعارف کرانے کی ایک وسیع کوشش کا حصہ ہے۔ اجلاس میں فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی گلزار ابڑو، ڈائریکٹر میڈیا کے ایم سی دانیال عالیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مشیر مہر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement