Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں احتجاج کی کال، سڑکوں کی کیا صورتحال ہے؟

latest updates on road closures amid protest calls across Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے احتجاج کی کال کے معاملے پر پولیس نے شہر کی صورتحال پر تفصیلات جاری کی ہیں۔

ضلع کورنگی:

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں کسی بھی مقام پر کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، یہاں کی تمام سڑکیں اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

ضلع ویسٹ :

حکام نے ضلع ویسٹ کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے کہ اس علاقے کی حدود میں کسی بھی مقام پر کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں کیا جا رہا، ضلع ویسٹ کے تمام سڑکیں اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

ضلع ایسٹ:

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ کی حدود میں کسی بھی مقام پر کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، یہاں کی تمام سڑکیں اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

ضلع سینٹرل :

ترجمان کے مطابق ضلع سینٹرل کی حدود میں اندرون علاقہ نالہ اسٹاپ جانب کلثوم بس اسٹاپ مولانا شوکت علی خان روڈ پر احتجاج ہو رہا ہے، ضلع سینٹرل کے اس احتجاج کے علاوہ تمام سڑکیں اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

ضلع ساؤتھ/ ضلع سٹی

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ساؤتھ میں بھی کسی بھی مقام پر کسی بھی جماعت کا کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، ضلع ساؤتھ کے تمام سڑکیں اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔ اسی طرح ضلع سٹی کی حدود میں کسی بھی مقام پر کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، یہاں کی بھی تمام سڑکیں اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

ضلع ملیر:

ضلع ملیر کی حدود میں کسی بھی مقام پر کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، ضلع ملیر کے تمام سڑکیں اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی من گھڑت یا غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں، عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement