Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ابھیشیک بچن اور ایشوریا نے گوگل اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

Abhishek and Aishwarya file lawsuit against Google and YouTube
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بالی وڈ کی مقبول جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے گوگل اور یوٹیوب کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نےگوگل اور یوٹیوب پلیٹ فارمز پر الزام لگایا ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیپ فیک اور اے آئی مواد میں غلط طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے گوگل اور یوٹیوب پر4 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا مقدمہ کیا ہے۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوب کی پالیسیز اور تھرڈ پارٹی کے ذریعے مواد کو اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ میں استعمال کرنا باعث تشویش ہے۔ ایسا مواد اے آئی ماڈلز کو ٹرین کرنے میں استعمال ہونے سے خلاف ورزی کے امکانات کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا

قانونی دستاویزات کے مطابق یہ مقدمہ خاص طور پراے آئی سے تیار کردہ انتہائی قابلِ اعتراض مواد کے خلاف ہے۔ رپورٹ کے مطابق”AI Bollywood Ishq”نامی یوٹیوب چینل پر 259 سے زائد ویڈیوز موجود ہیں، جن کے لاکھوں ویوز ہیں۔

اس چینل پر ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر ایشوریا اور سلمان خان کو پول میں ایک ساتھ دکھایا گیا جبکہ ایک اور ویڈیو میں ابھیشیک کو غیر اخلاقی عمل کرتے ہوئے دکھایا، بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس کی سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement