Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

PTA warns mobile phone users to protect against fraud
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دھوکہ دہی سے بچانے کیلیے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں موبائل فون صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آن لائن شناخت، ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کیلیے ہوشیار رہیں، جعلی فون کالز، مشکوک لنکس اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات سے بچاؤ کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ یا دھوکہ دہی سے ہمیشہ ہوشیار رہیں، دھوکے باز آپ کو انعامی رقم کا لالچ دے کر کسی لنک پر کلک کرنے کا کہہ کر آپ سے آپ کی مالی معلومات جیسا کہ بینک کی تفصیلات وغیرہ پوچھ کر آپ کے ساتھ فراڈ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:گوگل نے ویب براؤزر کروم کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل تبدیل کر دیا

انتباہ میں کہا گیا کہ کسی بھی مشتبہ نمبر سے موصول ہونے والی فون کال، میسج یا لنک کو پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ پر رپورٹ کریں۔ سائبر کرائم کی صورت میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن 1799 پر رابطہ کریں جبکہ مالی یا موبائل بینکنگ فراڈ کی رپورٹ کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 پر رابطہ کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement