Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کیا پانچ مختلف سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک ہوجائے گا؟

Fake PTA notification goes viral on social media
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی اے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کردیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل پر استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔

جعلی نوٹیفکیشن میں پی ٹی اے کے لوگو کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس میں صارفین کو وارننگ دی گئی ہے۔ تاہم پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ پیغام سراسر گمراہ کن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے صرف آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی نگرانی کرتا ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں بھی کرتا ہے، جس میں مشکوک ڈیوائسز کو بلاک کرنا، ایف آئی اے کے ساتھ چھاپے مارنا اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مفت موبائل رجسٹریشن ، طریقہ کار کیا ہے ؟

علاوہ ازیں پی ٹی اے کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے عوام اور میڈیا کو سختی سے مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کردہ سرکاری بیانات پر مکمل انحصار کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement