Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جن نکات کی تردید کی گئی، انکا ذکر کہیں تھا ہی نہیں: آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت

Sohail Warraich clarification on ISPRs denial
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پرسینئر صحافی سہیل وڑائچ نے وضاحت پیش کردی ہے۔

ایکس پر کی گئی تفصیلی پوسٹ میں سہیل وڑائچ نے لکھا کہ ’فیڈ مارشل سے پہلی ملاقات‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے کالم پر فوجی کے ترجمان نے جن باتوں کی تردید کی ہے وہ کالم میں موجود ہی نہیں ہیں، کسی کے اپنے ذہن میں ہو تو وہ اسکی مرضی پر منحصر ہے۔

سہیل وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج کے ترجمان کی یہ بات بالکل درست ہے کہ تقریب میں (جس میں آرمی چیف موجود تھے) وہاں نو مئی عمران خان اور معافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ کالم میں انھوں نے ’صرف ایک فقرہ لکھا کہ سیاسی مصالحت کے حوالے سے انھوں نے (فیلڈ مارشل) قرآن کی آیات اور ان کا ترجمہ پیش کیا۔‘ اور اب ٹرولز کی مرضی ہے کہ وہ جو چاہیے تاثر لیں۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی اور کالم نگار سہیل وڑائچ نے حال ہی میں اپنے ایک کالم میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی اپنی ’پہلی ملاقات‘ کا احوال بیان کیا تھا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے اِس کالم سے متعلق صحافیوں کو دی گئی ایک وضاحت نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

مزید پڑھیں:خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں: فیلڈ مارشل

روزنامہ جنگ میں 16 اگست کو شائع ہونے والے کالم، جس کا عنوان ’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ تھا، میں سہیل وڑائچ نے لکھا کہ ’سیاسی حوالے سے کیے گئے سوال پر انھوں (عاصم منیر) نے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘ تاہم کالم میں سہیل وڑائچ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ سوال کس سے متعلق تھا اور آرمی چیف کے جواب کا ہدف کون تھا۔

اس کے بعد جمعرات کی دوپہر اسلام آباد میں صحافیوں سے اپنی ایک ملاقات کے دوران پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس کالم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے برسلز میں نہ تو کسی کو انٹرویو دیا، نہ ہی تحریک انصاف کا ذکر ہوا اور نہ ہی معافی کا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement