Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

Meteorological Department predicts rain in Karachi

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں  بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 سے 22 اگست کو گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جب کہ 14 سے17 اگست تک ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اگست سے 22 اگست تک سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا امکان ہے جس سے کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، پشاور، نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور سڑکوں پر پھسلن کاخدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کیا کراچی میں بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیزہوا اور آسمانی بجلی سےکمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button