Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ فار می میسجز کیسے ری اسٹور ہوں گے؟

How to restore Delete for Me messages from WhatsApp

دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ہی ہے جس کے ذریعے صارفین کے درمیان روزانہ کروڑوں میسیجز کا تبادلہ ہوتا ہے۔

تاہم بعض اوقات اہم واٹس ایپ پیغامات جنہیں ہم ڈیلیٹ کرتے ہوئے جلد بازی میں یا غلطی سے’ڈیلیٹ فار می‘کردیتے ہیں یا پھر پوری چیٹ ہسٹری ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو ایسے میں انہیں ری اسٹور کیسے کیا جائے؟ ۔

زیر نظر مضمون میں واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار می میسجز‘ واپس لانے (ری اسٹور) کا طریقہ بیان کیا گیا ہے مذکورہ فیچر دسمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ’میسج ڈیلیٹ فار می‘ کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔ ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔ مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈز کا وقت ہوگا کیونکہ اس کے بعد یہ آپشن از خود غائب ہوجائے گا۔

آڈیو میسج بھیجنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

اس علاوہ اگر آپ کچھ ٹائپ کیے بغیر دوستوں کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لیے اینڈرائیڈ فون کے ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں یا بس ہائے گوگل Hey Google کہیں، جس سے فون میں ڈیجیٹل اسسٹنٹ متحرک ہوجائے گا۔ پھر سینڈ اے واٹس ایپ میسج ٹو (کانٹیکٹ کا نام) کہیں۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ آج سے کن موبائل فونز پر کام کرنا بند کر دے گا؟

اس کے بعد گوگل اسسٹنٹ کی جانب سے میسج کے بارے کہا جائے تو اپنے میسج کو ریکارڈ کرادیں، مگر بولنے کے دوران زیادہ دیر تک چپ رہنے سے گریز کریں۔ جب میسج مکمل ہوجائے گا تو گوگل اسسٹنٹ اسے سینڈ کردے گا اور اس کی سینڈ کنفرمیشن اسکرین نظر آئے گی۔

ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آپ اس طریقے سے آڈیو میسج بھی بھیج سکتے ہیں جس کے لیے گوگل اسسٹنٹ اوپن کرکے سینڈ اے واٹس ایپ آڈیو میسج ٹو (کانٹیکٹ کا نام) بولنا ہوگا اور پھر جو بولیں گے وہ آڈیو میسج کے طور پر سینڈ ہوگا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button