حکومتی زراعت شماری کی جانب سے پاکستان کے صوبوں میں موجود گدھوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
حکومتی زراعت شماری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سےآگے ہے جس میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، سندھ اس حوالے سے دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبرپر ہے اور وہاں ان کی تعداد 7 لاکھ82 ہزار ہے، بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کےمقابلے میں کم ہے یہاں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:کیسے معلوم ہو کہ گوشت گائے بکرے کا ہے یا گدھےکا؟
حکومتی زراعت شماری کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے یہاں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے25 من گدھے کا گوشت برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔