Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلگت میں دنیور نالے کی بحالی کے دوران لینڈسلائیڈنگ ، 7 رضاکار جاں بحق

Volunteers died after buried under debris due to a landslide in Gilgit

گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 7 رضاکار جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں سیلاب سے 24 گھنٹوں کے دوران مذید 119 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 1033 ہوگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہے اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شیشپر نالے سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد نالے میں سیلاب آگیا ہے، سیلاب سے متصل آبادیوں کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا کہ دنیور نالے میں امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، سیلاب سے لوگوں کی زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں اور درخت بہہ گئے ہیں، سیلاب سے قراقرم ہائی وے بھی متاثر ہوا ہے اور شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند ہو گئی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شاہراہ قراقرم کےکٹاؤ کی وجہ سے ہنزہ کیلئے ٹریفک کو نگر کے روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔

جاں بحق 7 افراد کی نماز جنازہ ادا

گلگت کے دنیور منوگاہ نالے میں لینڈسلائیڈنگ کے سبب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 7 رضاکار کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق 7 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

صوبائی حکومت کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی ذد میں آ کر 7 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button