ادارہ شماریات پاکستان نے گزشتہ ماہ مہنگی ہونے والی اشیاء سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18 فیصد جبکہ گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ایک ماہ میں مٹھائیاں 7.96 فیصد مہنگی ہوگئیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں ایک ماہ کے دوران جوتوں کی قیمتوں میں 31.89 فیصد اضافہ، کپڑے بھی مہنگے ہو گئے
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 3.75 فیصد تک مہنگی ہوگئی اور ہاوس رینٹ میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں 0.16 فیصد تک اضافہ ریکارڈ ہوا، کلینکس کی فیس، ڈینٹل سہولتیں اور میڈیکل ٹیسٹ بھی مزید مہنگے ہوگئے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں پلاسٹک کی مصنوعات 3.74 فیصد مہنگی ہوگئیں۔