Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلاب کے پودے لگانے کیلیے کس جگہ کا انتخاب بہتر ہے؟

Which place is best to choose for planting roses?
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اگر آپ گلاب کے پودے لگانا چاہتے ہیں تو یہ مشورہ آپ کے لیے اہم ہے۔ گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق ہارٹیکلچرو فلو ری کلچر جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے پھولوں کے کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

اہرین نے یہ مشورہ اس لیے دیا تاکہ ان پر درختوں کا سایہ نہ پڑ سکے اور کہا ہے کہ گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو۔

مزید پڑھیں:مدنی گلاب: خوشبو، روایت اور سرمایہ کاری

کیونکہ گلاب کے پھول کو جسے کوئین آف فلاورز بھی کہا جاتا ہے اپنی بڑھوتری کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 گھنٹے دھوپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کیلئے مناسب درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ تاہم 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی رونما ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیا جاسکتا ہے، گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement