Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل کراچی کب پہنچے گا؟

Pakistan will import oil from US for first time, agreement reached

امریکہ سے معاہدے کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سِنرجیکو رواں سال اکتوبر میں امریکی کمپنی وِٹول سے 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی۔

سِنرجیکو ریفائنری کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل کی یہ پہلی خریداری ہے۔ اسامہ قریشی کا کہنا ہے کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ لائٹ خام تیل اس ماہ ہیوسٹن سے لوڈ کیا جائے گا۔

اسامہ قریشی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ امریکی خام تیل اکتوبر کے وسط میں کراچی پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی درآمد وِٹول کے ساتھ جامع معاہدے کے تحت ایک آزمائشی اسپاٹ کارگو ہے، اگر ممکن ہوا تو سِنرجیکو ہر ماہ کم از کم ایک امریکی خام تیل کا کارگو درآمد کر سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خام تیل کی یہ کھیپ دوبارہ فروخت کے لیے نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی کے تحت پاکستان کو بھارت پر تجارتی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

امریکی انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی تجارتی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ٹیرف دیا گیا ہے۔

امریکی اعلامیہ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک پر مختلف سطح کے ٹیرف عائد کیے گئے ہیں۔ جنوبی افریقا پر 30 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیہ اور اسرائیل پر 15 فیصد، جبکہ کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ، برازیل اور فاکلینڈز پر 10 فیصد، بھارت، قازقستان، تیونس اور مالدوا پر 25 فیصد، میانمار اور لاوس پر 40 فیصد اور شام پر سب سے زیادہ یعنی 41 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button