کراچی کے علاقے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب جھاڑیوں کے پیچھے سے گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی لاشیں ملنے کے معاملے میں پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔
اس حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کا بیان سامنے آیا ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان واقعہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی، ڈی ایس پی کلفٹن منشیا روپیتا، ڈی ایس پی درخشان عمران جاکیرانی اوردیگرپولیس ورینجرز کے افسران و اہلکار موقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپر کرائم سین یونٹ کو بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے موقع پرطلب کرلیا گیا۔