راولپنڈی ، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن لارنس کالج گھوڑا گلی کے محمد عثمان ، دوسری پوزیشن تلا گنگ کی بسمہ علی اور تیسری پوزیشن بحریہ فائونڈیشن چکوال کی مریم شہزادی نے لی۔
لاہور میں حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔
لاہور میں میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 54 ہزار 12 طلبہ نے حصہ لیا ،ایک لاکھ 65 ہزار 912 امیدوار کامیاب اور 88 ہزار 100 فیل ہو گئے ، کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی نئی گریڈنگ پالیسی موخر
ملتان میں دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایک لاکھ 24 ہزار 138 طلبہ نے امتحان دیا، سائنس گروپ میں 38 ہزار 607 طلبہ کامیاب ہوئے ، آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 20۔47 فیصد رہی۔ سائنس گروپ میں 43 ہزار 690 طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، سرگودھا اور بہاولپور میں طالبات نے پوزیشنز حاصل کیں۔
آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
میٹرک کے نتائج کی تلاش میں کل ملک بھر میں اسٹوڈنٹس آن لائن ویب سائیٹس پر وزٹ کرتے ہیں۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس (جس بھی شہر کے بورڈ سے چیک کرنا ہو) کو بورڈ کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔ اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔
لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جا کر نتائج چیک کریں
فیصل آباد بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ https://results.bisemultan.edu.pk/ پر جا کر نتائج چیک کریں
ڈی جی خان بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ https://www.bisedgkhan.edu.pk پر جاکر نتائج چیک کیے جا سکتے ہیں
امیدوار ملتان بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس https://web.bisemultan.edu.pk/ پر جا کر دسویں جماعت کے نتائج دیکھ سکتے ہیں