Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ساحرلودھی تنقید کی زد میں ، مہوش حیات حمایت میں آگئیں

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی ان دنوں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں تو کچھ لوگ ان کے حق میں بھی ہیں۔

” جی بھائی ” اور اس بار وجہ بنی ہے انکے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر ہونے والی وہ ویڈیوز جو انکے روز مرہ معمولات سے متعلق ہوتی ہیں لیکن اس میں وہ ایسا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے یہ ویڈیو اچانک بن رہی ہو اور وہ اس سے بے خبر ہیں ۔

پاپا رازی اندز میں بنائی جانے والی انکی یہ ویڈیوز میمز کی شکل میں وائرل ہو رہی ہے ، اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت کئی معروف اداکاروں نے بھی اس کی مزاحیہ انداز میں کاپی کرنے کی کوشش کی ہے ۔

معروف اداکار اعجاز اسلم ، یاسر نوز اور فیصل قریشی نے بھی اسکی کاپی کرتے ہوئے ساحر لودھی کا مزاق اڑانے کی کوشش کی ہے ۔

تاہم اداکارہ مہوش حیات نے ساحر لودھی کا مزاق بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ساحر لودھی انڈسٹری کے ایک بہترین فنکار ہیں جنہوں نے اپنا نام بنانے میں بہت محنت کی ہے اور کسی کی محنت اور جدوجہد کا مذاق اُڑانا درست نہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ ساحر لودھی نے ایک مشکل انڈسٹری میں مستقل مزاجی سے اپنا مقام بنایا ہے اور اُن کا تمسخر اُڑانا ناانصافی ہے۔ آپ کسی کے انداز کو ناپسند کر سکتے ہیں، لیکن اس انسان کی بنیادی عزت ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے سب کو نرمی برتنے اور شائستگی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement