Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، اندرون سندھ کے بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت فیل ہوگئی

Hundred students from Larkana, Mirpurkhas boards failed NED test

این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ نے کراچی کے علاوہ سندھ کے تعلیمی بورڈز کے معیار کا پول کھول دیا ہے، کراچی کے علاوہ سندھ کے کسی بھی تعلیمی بورڈ سے 46 فیصد سے زائد طلبہ این ای ڈی کا رجحان ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں لاڑکانہ، میرپور خاص بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لینے والے سینکڑوں طلبہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔ حیدر اباد نواب شاہ سکھر سے اے اور اے ون گریڈ لینے والے سینکڑوں طلبہ جامعہ این ی ڈی کے ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

آغاخان اور انٹر بورڈ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر بورڈ سے انٹر کرنے والے 50فیصد سے زاید طلبہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، یہ وہ طلبہ ہے جہنوں نے ان تعلیمی بورڈز سے انٹر اے ون اور اے گریڈ میں پاس کیا تھا۔

جامعہ این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں آغا خان بورڈ کے 89 فیصد اور انٹربورڈ کراچی کے 76 فیصد طلبہ پاس ہوئیں، داخلہ ٹیسٹ میں لاڑکانہ کے 68 فیصد میر پورخاص بورڈ کے 59 فیصد طلبہ فیل ہوگئے، نواب شاہ بورڈ کے 55 فیصد اور سکھر بورڈ کے 66فیصد طلبہ داخلہ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں سب سے مایوس کن کارکردگی لاڑکانہ بورڈ کی طلبہ کی رہی، حیدراباد بورڈ سے اعلی نمبروں سے انٹر کرنے والے 53 فیصد طلبہ ٹیسٹ میں فیل ہوئے، انٹر بورڈ کراچی کے علاوہ سندھ کے کسی تعلیمی بورڈ کے 50 فیصد طلبہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ اس ٹیسٹ میں عممومی طور پر اے ون اور اے گریڈ سے انٹر کرنے والے طلبہ شریک ہوتے ہیں جن کی اکثریت ٹیسٹ میں فیل ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے کے اس ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 68.1 فیصد طلبہ پاس ہوئے، جس میں 9388 طلبہ شریک اور 6398 طلبہ پاس جبکہ 2990 طلبہ فیل ہوئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button