Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں مون سون کے دوران پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں مون سون کے دوران پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔اسپتالوں میں گیسٹرو، ہیضہ ،قے اور اسہال کے کیسیزمعمول سے ذیادہ رپورٹ ہونے لگے ۔ اعداد و شمار کے مطابق جناح اسپتال میں پیٹ کے امراض میں مبتلا یومیہ 80 مریض آرہے ہیں جبکہ سول اسپتال میں گیسٹرو کے 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

 ماہرین طب کے مطابق گندگی ،آلودہ پانی اور بازار کی غیر معیاری خوراک بلخصوص تلی ہوئی اشیاء شہریوں کو پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا بڑا سبب ہیں۔ ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق گیسٹرو کے کیسز میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ، پیٹ کے امراض کی وجہ جگہ جگہ گندا پانی کا جمع ہونا اور مکھیوں کی بھرمار ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹ کے امرض سے بچنے کے لئے شہری باہر کے کھانوں سے اجتناب کریں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی ابال کر استعمال کریں۔ کھانےکےبرتن ہمیشہ اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔

کھلانا اچھی طرح پکا کر کھائیں ، فرج سے نکالا ہوا کھانا اچھی طرح گرم کر لیں، کچن ، باتھ روم اور ٹوائیلٹ کی اچھی طرح صفائی کا خیال رکھیں ، کھانے سے قبل اور رفع حاجت کے بعد  ہمیشہ اچھی طرح ہاتھ صابن  سے دھوئیں ۔

بیماری کی صورت میں ہلکی غذا مثلا کیلا ، دہی اور کھچڑی کا استعمال ذیادہ پانی پئیں اور اور او آر ایس کا باقائدگی سے استعمال کریں ۔ طبیعت ذیادہ خراب ہونے کی صورت میں فوری  ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement