پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
پی اے اے امتحان 22 جون کو مکمل سیکیورٹی میں منعقد ہوا، پیپر کی تصویر امتحان ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد اپلوڈ کی گئی، امتحان منعقد ہونے کے بعد چودہ صفحات میں سے ایک صفحہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق تصویر اپلوڈ کرنے والا امیدوار پہلے ہی نا اہل قرار دیا جا چکا، بھرتی کا عمل مکمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:سندھ کے تعلیمی اداروں میں 4،400 نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گئے، شرجیل میمن
جنگ نیوز کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی تھی۔ پی اے اے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا، جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپر لیک ہونے کی تحقیقات ڈائریکٹر ایچ آر پی اے اے کی سربراہی میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پر بھرتی کا پیپر 22 جون کو لیا گیا تھا۔