Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 8 محرم الحرام کے دوران پولیس کے 5543 اہلکار تعینات

8th Muharram processions Karachi Police Security

کراچی میں پولیس کی جانب سے 8 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس آج جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 5543 افسران و جوان تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 9،8اور10 محرم کے لئے ٹریفک پلان جاری

پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت 586 این جی اوز، 4957 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، پولیس کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 8 محرم الحرام کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس 8 محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے اعزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button