Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ ریونیو بورڈ کی جون میں40.5ارب روپےکی ریکارڈ ٹیکس وصولی

Tax Collections

سندھ ریونیو بورڈنے40 ارب50 کروڑ روپےٹیکس وصولی کا سنگ میل عبورکرلیا،جون2025ء کے دوران ٹیکس وصولی میں44 فیصد اضافہ ہوا۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024ء میں ایس آر بی نے 306.6 ارب روپے جمع کیے جبکہ سندھ ریونیو بورڈ نے جون 2025ء میں 40.5 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جون 2025ء کی وصولی جون 2024ء کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی، صرف 1 ماہ میں 40.5 ارب روپے وصول کرنا ایس آر بی کی تاریخی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں؛سندھ میں رواں برس اکتوبر میں 22 فیصد اضافی ٹیکس وصولیاں

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مئی 2025ء کے مقابلے میں جون میں 30 فیصد زیادہ محصولات جمع ہوئے، ایس آر بی کی ٹیم نے معاشی چیلنجز کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے اعتماد اور حکومت کی حمایت نے کامیابی ممکن بنائی، نئے مالی سال میں ’نیگیٹو لسٹ ٹیرف‘ کا نفاذ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آمدنی میں مزید بہتری کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button