Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آیت اللّٰہ خامنہ ای کےبیان پر جلد ردعمل دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump claimed Iranian leadership wants to meet with him

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے اس بیان پر جلد ردعمل دیں گے جس میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ قطر میں امریکی فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ایران نے امریکا کے چہرے پر تھپڑ مارا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے تھے لیکن میں نے کہا کہ اسرائیل یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

مزید پڑھیں:ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے جنگ جیت گئے ہیں؟ ایرانی سپریم لیڈر جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے، ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ اتنی بےوقوفی سے کیوں کیا؟ ایک ایماندار شخص کےلیے جھوٹ بولنا مناسب نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی نظام میں واپس آنا ہوگا، ورنہ حالات ان کے لیے مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دنوں میں پابندیاں ہٹانے اور دیگر چیزوں پر کام کر رہا تھا، میرے اقدامات سے ایران کو مستحکم بحالی کا بہتر موقع مل سکتا تھا۔ غصے، نفرت اور بیزاری بھرے بیان نے میرا یہ کام فوراً روک دیا۔

امریکی صدر نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات کو بمباری سے تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار یا کسی دیگر قابل احترام ادارے کے اہلکار ایران کی ان نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کریں جن پر پچھلے ہفتے امریکا نے بمباری کی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button