Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

Field Marshal Asim Munir Appearance Pakistan Navy's Parade

کراچی میں پاک بحریہ کے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہیں۔

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کےچاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ، صدرِ و وزیرِ اعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر، کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک تھے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ جنرل مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعزازی شمشیر سے نوازا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button