Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نوجوان افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری کے ساتھ ادا کریں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

Field Marshal Army Chief General Asim Munir Met Officers

فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سول و عسکری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شریک افسران نے ملاقات کی۔

افسران نے زمانہ امن کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں پاک فوج کی مختلف فارمیشنز کے ساتھ وقت گزارا اور تینوں مسلح افواج کے خدمات کی انجام دہی کے دوران تجربات حاصل کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر مقصد ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور سول و عسکری قیادت کے درمیان مؤثر رابطوں اور ہم آہنگی کی ضروت پر زور دیتے ہوئے اپنے خطاب میں قومی سلامتی کی ضروریات، موجودہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور علاقائی امن و قومی استحکام کیلیے مسلح افواج کے متحرک کردار سمیت مختلف امور پر روشنی دالی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ساتھ متحد ہوکروطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف

سپہ سالار نے پاکستان کے اسٹریٹجک اور ترقیاتی مقاصد کو آگے بڑھانے کیلیے بین الادارہ جاتی ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ قومی مقصد کی ضرورت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شفاف اور مؤثر انداز میں ریاستی امور کار چلانے کیلیے سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردار کو مزید اجاگر کیا۔ انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ادا کریں اور خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کو اپنائیں۔

کورس کے شرکاء نے سینئر عسکری قیادت کے ساتھ رابطوں سمیت پاک فوج کی قیادت کے اسٹریٹجک وڑن، آپریشنل تیاری، قومی عزم اور ترقی میں ان کے کثیر جہتی تعاون کے بارے میں اپنی تجربات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سوال و جواب کے تفصیلی سیشن بھی ہوا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button