Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں یکم محرم کو کونسے راستے بند ہوں گے؟

 کراچی میں آج 27 جون یکم محرم الحرام کو مذہبی جماعت کی جانب سے لسبیلہ چوک سے ریگل چوک تک ریلی نکالی جائے گی، اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ریلی کا انعقاد یوم شہادت خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ کے سلسلے میں اہل سنت و جماعت کی جانب سے کیا جائے گا۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز شام 5 بجے لسبیلہ چوک نعمان مسجد سے ہوگا اور ریلی مقررہ کردہ راستوں سے ہوتی ہوئی ریگل چوک صدر پر اختتام پذیر ہوگی۔

یونیورسٹی روڈ
مذہبی جماعت کی ریلی اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان سے آگاہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور تین ہٹی کی جانب موڑا جائےگا، یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پیپلز چورنگی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی انتظامات،9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

جیل چورنگی پل/ سوسائٹی سگنل
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو جیل چورنگی پل سے کشمیر روڈ جانے کی اجازت ہوگی، سوسائٹی سگنل سے آنے والا ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائےگا۔

فریسکو چوک
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فریسکو سے ریگل چوک کی جانب ٹریفک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، فریسکو چوک سے ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

تبت سینٹر
ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ تبت سینٹر سے ریگل چوک کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تبت سینٹر سے ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button