Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

NEPRA Approves Cheaper Electricity

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ مالی سال سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق نیپرا نے آئندہ مالی سال 26-2025ء کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین کر دیا ہے، نیپرا نے آئندہ مالی سال کےلیے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی اور فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہے جسے آئندہ مالی سال کے لیے 34 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شہر میں بجلی کی بدترین بندش شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے،ایم کیوایم

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نیپرا فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سمری وفاقی کابینہ میں لے کر جائے گی اور ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کے لیے سبسڈی کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے لیے 3520 ارب روپے کی منظوری بھی دی ہے جس میں 3066 ارب روپے بجلی کی خریداری جبکہ 454 ارب روپے کمپنیوں کے منافع اور نقصانات کی مد میں شامل ہیں۔

آئندہ مالی سال کیپیسٹی پیمنٹس سمیت یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کے 1940 ارب روپے شامل ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button