کراچی میں آج مطلع جزوی طورابر آلود ہے اور مرطوب ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سندھ کے بیشتر اضلاع میں 25 جون سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا۔ گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ 25 سے 28 جون تک جاری رہے گا،
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کم از کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں