Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت پاکستان سے تنازع میں کبھی ثالثی قبول نہیں کرے گا: ٹرمپ اور مودی کی ٹیلیفونک گفتگو

Narendra Modi Telephonic Conversation With Donald Trump

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اپنے تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وکرم مسری نے بدھ کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا۔

بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق وکرم مسری نے وڈیو بیان میں بتایا ہے کہ جی 7 سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جو آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

وکرم مسری کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران امریکی صدر کو بھارت کے آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسائل پر کبھی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا: وزیر دفاع خواجہ آصف

وکرم مسری کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کو واضح کیا کہ اس پوری کارروائی کے دوران کسی بھی وقت کسی بھی سطح پر بھارت امریکا تجارتی معاہدے یا پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکی ثالثی کے بارے میں امریکا سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ وکرم مسری کے مطابق مودی نے ٹرمپ کو بتایا کہ فوجی کارروائی روکنے پر بات چیت بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست ہوئی، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے کے موجود ذرائع کے ذریعے کی گئی، اور یہ اقدام پاکستان کی درخواست پر اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم مودی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت نے کبھی ثالثی قبول نہیں کی، نہ اب کرے گا اور نہ آئندہ کبھی کرے گا، اس معاملے پر بھارت میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے‘۔ وکرم مسری نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو سمجھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت سے اظہار یکجہتی کیا۔

وکرم مسری کے مطابق امریکی صدر نے وزیراعظم مودی کو مختصر قیام کی دعوت دی تاہم دیگر مصروفیات کے سبب مودی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا کہ جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات طے تھی تاہم صدر ٹرمپ کی قبل از وقت امریکا واپسی کے سبب دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نہیں ہوسکی، جس کے بعد صدر ٹرمپ کی درخواست پر دونوں رہنماؤں نے فون پر گفتگو کی۔

وکرم مسری نے کہا کہ’22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے فون پر وزیراعظم مودی سے تعزیت کی تھی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں اب بات ہوئی ہے’۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button