Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نادرا نے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد میں اضافہ کردیا

NADRA Increased Biker Services in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نادرا نے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، نادرا کی جانب سے بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے۔

ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیک گھر منگوا کر شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے حوالے سے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا ہے۔ پاک آئی ڈی کو بڑھانے کے لیے یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔

عامر علی خان نے کہا کہ پاک آئی ڈی کے سافٹ ویئر کو بہتر کیا گیا ہے، سافٹ ویئر میں تیکنیکی مسائل کو دور کر دیا ہے۔ ڈی جی نادرا کراچی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں پاک آئی ڈی کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement