Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایران اسرائیل جنگ، امریکی اور بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایات جاری

Indian and American citizens have been instructed to leave Iran

ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر بھارتی اور امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں موجود بھارتی شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں موجود کچھ بھارتی طلبہ کو جاری تنازع کے پیشِ نظر حفاظتی طور پر شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ بھارتی شہریوں کو آرمینیا کی سرحد کے ذریعے ایران سے نکلنے میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ، 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا، نائب وزیراعظم

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری فوری ایران چھوڑ دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کسی صورت میں بھی ایران کا سفر نہ کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button