Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایران کا تیسرا اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

Iran Claimed Shot Down Another Israeli F-35 Jet
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ایرانی فوج نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی فوج کے فضائی دفاعی یونٹ نے جدید اسرائیلی F-35 جنگی طیارے کو ملک کے مغربی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ جہاز گرنے سے قبل نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم ایرانی کمانڈوز نے اسے گرفتار کرلیا۔

مزیدپڑھیں:ایران میں انتقام کی علامت ‘سرخ پرچم’ لہرا دیا گیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب بھی ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کی گرفتار کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اسرائیلی افواج نے طیار مار گرانے کے دعوے کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تو پھر ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement