نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ تجاویز کے تحت نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز کے تحت نئی حد سے زیادہ رقم نکالنے پر 0.8 فیصدکا زیادہ ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا جو موجودہ سال کے 0.6 فیصد سے یادہ ہے۔
مزید پڑھیں:نان فائلرز800 سی سی سے زائد گاڑیاں،مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اشتہارات پر سخت محصول کا سامنا کرنا پڑے گا، سب سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس سرچارج میں 9 فیصد کمی متوقع ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی کی منظوری حاصل کر چکا ہے۔