Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسرائیلی حملے، ایران نے مزید 2 فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی

Iran Confirmed Killing Two More Military Commanders

ایران نے اسرائیل کے حملے میں مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کے حملوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ جنرل اسٹاف کے ہیڈ آف انٹیلیجنس جنرل غلام رضا محرابی بھی شہید ہوگئے۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتیجےمیں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی: ایران

اسرائیل نےحملےمیں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا۔ دوسری جانب سے ایرانی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی کے حملوں میں اب تک 60 شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی اہم شخصیات:

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور ایرانی سپریم لیڈر کے بعد دوسرے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل محمد باقری

سربراہ پاسداران انقلاب جنرل حسین سلامی

بریگیڈیئر آئی آر جی سی کی فضائیہ کے کمانڈر جنررل امیرعلی حاجی زادہ

مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان اچیف جنرل غلام علی راشد

ایرانی جوہری تنظیم کے سابق سربراہ اور نیوکلیئر فزکس میں پی ایچ ڈی کے حامل فریدون عباسی

اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی ٹہزانجی

جوہری انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے حامل عبدالحمید منوچہر

شاہد بہشتی یونیورسٹی میں نیوکلیئر انجینئرنگ کے پروفیسر احمد رضا ذولفقاری

جوہری سائنسدان متلب زادہ و اہلیہ

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button